کابل سے انخلا، نیٹو افواج کا خصوصی دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

نیٹو افواج کاخصوصی طیارہ کابل سےاسلام آبادپہنچ گیا۔

افغانستان سےاتحادی افواج سمیت غیرملکیوں کا انخلا جاری ہے، اسی تناظر میں نیٹو افواج کا خصوصی طیارہ کابل سے اسلام آبادپہنچا۔

کابل سے انخلا کرنے والے نیٹو افواج کے خصوصی دستے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مختصر قیام کیا اور بعد ازاں کنکٹنگ پرواز سے بیلجیئم روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ نیٹو افواج کے دستوں کو خصوصی طیارے کے زریعے کابل سےاسلام آباد لانےکا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے تمام ہوٹلز اکیس روز کے لئے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام بند ‏ہوٹلز کے رومز ضلعی انتظامیہ کے قبضہ میں ہوں گے۔

اس سلسلے میں تمام ہوٹلز کو خالی کرانےکےاحکامات بھی جاری کر دئیےگئے ہیں، تمام ہوٹلزمیں افغانستان سے آئے ‏غیرملکیوں کو ٹھہرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ افغانستان سے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کی بحفاظت انخلا کے لیے پاکستان کا ‏مشن جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد ممالک کے شہریوں کو انخلا میں مدد کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here