امریکا کا پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کا خیر مقدم

 امریکا نے پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ممبئی حملوں میں ملوث ہونے پرذکی لکھوی کوجوابدہ ٹھہرایا جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور ذکی لکھوی کودہشت گردی اورمالی اعانت کا ذمہ دار ٹھہرانا اہم اقدام ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی اور سزا کےعمل کا جائزہ لے رہے ہیں، ممبئی حملوں میں ملوث ہونے پر ذکی لکھوی کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

یاد رہے 2 جنوری کو کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے ذکی الرحمان لکھوی کو گرفتار کیا تھا،ملزم کو دہشتگردوں کی مالی معاونت پر گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ذکی الرحمان پر دہشت گردی کے لیے جمع فنڈز سےڈسپنسری چلانے کا الزام ہے جبکہ ذکی الرحمان لکھوی نے فنڈ ذاتی اخراجات کے لیے بھی استعمال کیے ، اس کے علاوہ کالعدم تنظیم کارکن ہونے کے ساتھ ذکی الرحمان لکھوی اقوام متحدہ کی جانب سے بھی نامزد تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here