بھارتی افواج کی ایل او سی سماہنی پر بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری زخمی

0
22

بھارتی افواج نے ایل او سی سماہنی پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے ، جس میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، ایل او سی سماہنی پر بھارتی افواج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں نواحی گاؤں گاہی کی رہائشی 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا ، بھارتی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہوا، جسے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے ان بھارتی پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی جارہی تھی۔

اس سے قبل لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے ایل او سی پر جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کٹھار گاؤں کی 65 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here