یو اے ای حکومت نے ایمرجنسی کی صورت میں کورونا ویکسین کے استعمال کا حکم دیدیا۔

گلف نیوز کے مطابق اماراتی حکومت نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے عملے کے لیے ویکسین کی منظوری دے دی۔

وزیر صحت عبد الرحمان ال اویس نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کے آخری مراحل کے دوران ہونے والی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویکسین موثر ہے اور اس کا سخت رد عمل ہے ، جس سے وائرس سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں۔

انہوں نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا ویکسین کا بارہا جائزہ لیا گیا ہے اور نظرثانی کے بعد اسے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں کورونا ویکسین کے استعمال کیا جا سکے گا اور ویکسین ابتدائی طور پر پیرامیڈیکل اسٹاف کو لگائی جا سکیں گی جو کہ فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here