افغانستان سے دہشت گردوں کی انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ، 2 جوان شہید

افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے ، پاکستان نے دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید احتجاج کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی۔

پاکستان باربارافغانستان کو مؤثربارڈر کنٹرول کیلئےکہہ رہاہے، پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ترجمان پاک فوج۔3

گذشتہ ماہ باجوڑمیں سرحد پار سے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوگیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here