غلطی سے ایل او سی پار کرنیوالی بہنوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا

0
142

 آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی دو بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں۔

آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی 2 بہنوں ثنا زبیر اور لائبا زبیر کو غلطی سے ایل او سی پار کرنے پر بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں، دونوں بہنوں کو آئندہ روز ممکنہ طور پر پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں سے متعلق بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، دونوں لڑکیوں کو ممکنہ طور پر کل پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگست 2020 میں پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ جانے والے بھارتی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت بھیج دیا تھا۔

بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے چندر رام نامی ہندو شخص جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا، غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ گیا تھا۔

The Indian Army has arrested two Kashmiri sisters who crossed the Line of Control (LoC) inadvertently.

A statement issued by the Foreign Office said that Sana Zubair and Laiba Zubair hail from Abbaspur area of Azad Kashmir.

The two sisters are currently in the custody of Occupied Kashmir Police, the statement said. Indian authorities have been contacted for the recovery of the two sisters.

Foreign Office spokesman Zahid Hafeez Chaudhry said the hopes are that the two Kashmiri sisters will return to Azad Kashmir tomorrow.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here