اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 کلو منشیات برآمد

0
10

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ جانے والے مسافر سے 2 کلو منشیات برآمد کرلی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے اے ایس ایف نے 2 کلو منشیات برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم سید رحمان نے 2 کلو منشیات سامان میں چھپائی گئی تھی، مسافر دبئی جا رہا تھا۔

اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ 3 اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔

واضح رہے کہ 2 جون کو کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مسافر کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here