مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیرفورس بیس پر دو دھماکے، دو اہلکار زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس بیس اسٹیشن پر دو دھماکے ہوئے جن میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق  دھماکے ائیر بیس کے ٹیکنیکل ایریا میں ہوئے، ایک دھماکے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکا کھلی جگہ پر ہوا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی جبکہ قابض بھارتی فوج نے دستی بم حملوں کے بعد علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کسی سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی سرکار کی جانب سے بلائی گئی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں ائیربیس کے قریب دھماکے میں دو ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ حملے جموں ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل ایریا میں ہوئے،دھماکو ں کے بعد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وائس ائیر چیف اور ائیر مارشل سے رابطہ کیا اور تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے معلومات لیں۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی ائیر مارشل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ جموں جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here