ترک صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال ، اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

 ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا اورمہمان کے اعزاز میں گارڈآف آنر بھی پیش کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ ترک صدر اور خاتون اول کو گلدستے پیش کئے گئے۔

ترک صدر کا پاکستان آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کیلئے گاڑی خود ڈرائیو کی اور انھیں لے کر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان مہمانوں کی گاڑی خود چلا کر وزیراعظم ہاؤس پہنچے،فوٹو:آئی این پی

ترک صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور صدر اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان سے کابینہ ارکان کا تعارف بھی کرایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نےبھی ترک وفد سے مصافحہ کیا۔

وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ترک صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا،فوٹو:پی آئی ڈی

دورے کے دوران دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ پاک ترک اسٹریٹیجک کونسل اجلاس بھی ہوگااور اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ترک صدرکےدورے میں ترکی سے دفاع،ریلویز اور اطلاعات پر معاہدے ہوں گے اور معیشت اورتجارتی معاہدے پربھی دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

ترک صدر چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ترک صدر نے کارکے کمپنی جرمانے کا معاملہ حل کروا کر پاکستان کو برا تحفہ دیا اور پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ہرجانے سے بچایا، یہ ترک صدر اردوان ہی ہیں ، جنھوں نےمسئلہ کشمیر پر سب سے پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائی۔

ترکی کے صدر  ایوان صدر بھی گئے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا استقبال کیا،فوٹو:آئی این پی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان  ایوان صدر بھی گئے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا استقبال کیا۔

 دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد صدر مملکت نےمعزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here