پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی کا انکشاف

 پاکستان میں دہشت گردی کے لیے برطانیہ اور یورپ سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

یورپ اور برطانیہ سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی میں ملوث ملزم نعمان صدیقی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ منتقل ہونے والی رقم کا کچھ حصہ دہشت گردی کی مالی اعانت میں بھی استعمال ہوا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نعمان صدیقی کا بانی ایم کیو ایم گروپ سے تعلق ہے، سلیم بیلجیئم نے 2018 میں گلستان جوہر میں دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی، اس دھماکے کے لیے رقم نعمان صدیق نے دی تھی۔

ایف آئی اے نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ادارے کی وِنگ سی ٹی ڈبلیو کے 2 انسپکٹرز 10 کروڑ ادائیگی کے خلاف ملزم کی رہائی کے لیے ڈیل کر رہے تھے، تاہم دونوں انسپکٹرز کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

مذکورہ انسپکٹرز کے خلاف بھی اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here