ریاست مدینہ حصہ اول

0
31

  ریاست مدینہ ( حصہ اول) ۔
ریاست پاکستان مدینہ جیسی ریاست چاہئے تو آئیں ساتھ دیں کیونکہ صرف وزیراعظم کا حق نہیں ہم بھی مسلمان ہیں

سب سے پہلے لفظ مسلمان اور لفظ کافر کا آسان الفاظ میں مطلب سمجھتے ہیں۔
۔ 1۔ لفظ مسلمان کا معنی ہے اللہ تعالی اور سیدنا محمد صلٰی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات ماننا
۔ 2۔ لفظ کافر کا مطلب ہے اللہ تعالی یا سیدنا محمد صلٰی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کا انکار کرنا
عام لفظوں میں شیطان کی پیروی کرنا۔

اب مثال غور سے پڑھیں آگے چل کر میرے الفاظ کی وضاحت سمجھ میں آئگی

حج اور عمرہ
جو بھی مسلمان صاحب استطاعت عاقل، بالغ ہے اس پر حج اور عمرہ فرض ہیں۔ عمرہ اور حج میں ارکان، فرائض، اور سنتیں ہیں

۔ 1۔ اگر عمرہ اور حج میں سنتیں رہ جاتی ہیں تو اجر میں کمی ہوگی پر عمرہ یا حج ہوجائگا۔ اللہ تعالی سبکی عبادت قبول فرمائیں
۔ 2۔ حج اور عمرہ میں فرائض رہ جاتے ہیں تو مختلف فرائض کے لیئے مختلف قربانی ہے بطور جرمانہ۔
۔ 3۔ عمرہ اور حج کے رکن میں کوئی رکن رہ جائے تو وہ عمرہ یا حج نہیں ہوگا دوبارہ ادا کرنا ہوگا۔
نوٹ۔ یہاں کوئی کمی بیشی ہو تو آپ رہنمائی کرسکتے ہو

اسی طرح اسلام میں داخل ہونے کے لیئے اچھا انسان ہو کر اللہ تعالی کو ایک خدا ماننا اور سیدنا محمد صلٰی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی ماننا اسلام میں داخل ہونے کے لیئے ہے۔

اسلام کے پانچھ ارکان ہیں

۔ 1) گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بے شک محمد صلٰی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ۔
۔ 2) نماز قائم کرنا ۔
۔ 3) زکات ادا کرنا۔
۔ 4) ( صاحب استطاعت شخص کا ) اللہ تعالی کے گھر کا حج کرنا
۔ 5) رمضان کے روزہ رکھنا۔

سوال یہ ہے جب ایک رکن نہ ادا ہونے کی وجہ سے حج یا عمرہ نہیں ہوتا

تو پھر اسلام کے ارکان میں سے کوئی ایک بھی رکن چھوڑ دینے والہ تو کیا وہ مسلمان ہی رہتا ہے ؟؟؟

اوپر والہ سوال آپ سے کیوں پوچھا ہے اسکی تفصیل اگلے حصے میں آئگی ان شاءاللہ تعالی
تحریر مارخور (PK)

نوٹ۔
میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ ہم سب مسلمان ہیں اور ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

آپکے پاس اچھے الفاظ ہیں ہمیں ارسال کریں ہم پوسٹ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here