شمالی وزیرستان، 4 خواتین کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، فائرنگ کے ‏تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک، دہشت گرد کمانڈر گزشتہ روز چار خواتین ‏کارکنان کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت ‏گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ‏حسن عرف سجنا مارا گیا، دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حافظ ‏گل بہادر گروپ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حسن عرف سجنا سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف ‏دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے حملوں، اغواء برائے ‏تاوان، بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا،

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر حسن عرف سجنا دہشتگردوں کی بھرتی میں بھی ملوث رہا، ‏آپریشن کے دوران بھاری مقدار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اور علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here