شمالی وزیرستان سیکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ

شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، پاک فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ پر جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد نے جام شہادت نوش کیا۔

فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔  علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

شمالی وزیرستان

گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ایک افسر اور جوان زخمی بھی ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کےحملوں میں مطلوب تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here