پاک افغان سرحدپار

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پاک افغان سرحدپار

پاک فوج کےa شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر ‏دیواگر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ ‏کےتبادلےمیں ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئے کہہ رہا ہے ‏افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر

وقتاً فوقتاً سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی روک تھام ‏کے لیے پاکستان مسلسل بارڈر پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور مربوط منیجمنٹ پر زور دیتا آ رہا ‏ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان اورافغانستان کاامن ایک ‏دوسرے سے ‏وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مؤثربارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے دونوں ممالک ‏‏علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں افغانستان میں پائیدارامن سے خطے میں ترقی ہوگی اور پاک ‏‏افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here