صوبہ کے پی کے میں سیکیورٹی فورسز نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ذاکر آفریدی بھی شامل ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے تین خودکش جیکٹ، چھ دیسی ساختہ بم برآمد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا۔

Two security personnel, five militants killed in gunfight in Khyber Agency  | The Express Tribune

سیکیورٹ فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پربڈھ بیر میں بھی کارروائی کی، کارورائی کے دوران دہشت گردوں کےآٹھ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ دہشتگردوں نے پچیس دسمبر کو پشاور میں بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

گذشتہ ماہ تئیس نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کیا تھا، کارروائی میں دو اہم دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا اور آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد زبیر اور عزیرالرحمان مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری حکام پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کا نیٹ ورک ملک میں تخریب کاری میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑمیں دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے متعدد انٹیلی جنس آپریشن کیے گئے، انیس نومبر کو دہشت گرد کمانڈر خلیل عرف یاسین فورسز سے مقابلے میں مارا گیا تھا، دہشت گرد کمانڈر خلیل باجوڑ کےعلاقے منڈال میں خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھا، کمانڈر خلیل سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here