شمالی وزیرستان + جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدارسونےزئی شہید ہوگیا جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ، فائرنگ کاواقعہ17اور18اگست کی درمیانی شب پیش آیا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےجڑسےخاتمےکیلئےپرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا جبکہ نائب صوبیدارسونےزئی بھی شہید ہوا۔

یاد رہے رواں ماہ 8 اگست کو دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر ‏دیواگر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ ‏کےتبادلےمیں ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےکہہ رہا ہے ‏افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وقتاً فوقتاً سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی روک تھام ‏کے لیے پاکستان مسلسل بارڈر پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور مربوط منیجمنٹ پر زور دیتا آ رہا ‏ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here