سرگودھا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

0
40

کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ لاہور نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں کو سرگودھا میں لاہور روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں نعمان صدیق اور عرفان شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے منافرت انگیز پمفلٹس اور اسٹیکرز برآمد کئے گئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں دہشت گردوں پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک تباہ کردیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں اعجاز، صغیر ،جابر، انور اور کامران شامل ہیں، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نےچند ماہ قبل بلوچستان سےنیٹ ورک راجن پور منتقل کیا تھا اور اب کارروائی کے بعد اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here