Home Pakistan COAS (Pakistan) تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف...

تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں جاری ہیں

0
57
Terrible human rights violations have been going on in Occupied Kashmir since the Partition of India

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کہتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ بھارتی فاشسٹ قیادت کشمیریوں کو مارنے، دبانے، جھوٹ بولنے کے بجائے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرے۔

پاکستانی سفارت خانے کے تحت ریاض میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی رہائش گاہ پر سیمینار منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بتایا کہ کشمیری بھائیوں کے دکھوں کو قریب سے دیکھا ہے، تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے مظالم کے باوجود بھارتی فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔

راحیل شریف نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے حکومت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رہے گی۔

سیمینار سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز، سعودی سابق ملٹری برگیڈیئر محمد حسن کمالی، سابق سعودی ڈپلومیٹ علی عواد العسیری نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook login by WP-FB-AutoConnect