سندھ حکومت کا سیکیورٹی فورسز کیلیے نائن ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ

 سندھ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے لیے نائن ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ کرلیا، مقامی تیار کردہ نائم ایم ایم پستول خریدنے کے لیے قواعد میں نرمی کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے لیے نائن ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ کرلیا، پیٹرولنگ، اسٹریٹ کرائم کی بیخ کنی پر مامور فورس نائن ایم ایم پستول استعمال کرے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 7 ہزار پستول خریدنے کے لیے سمری تیار کرلی، سیپرا رولز کے تحت پولیس کے لیے ہنگامی خریداری پرعمومی قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کابینہ کی منظوری کے پر واہ انڈسٹریز کی تیار کردہ نائن ایم ایم پستول خریدی جائیں گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے زمینوں املاک پر قبضے اور مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لیے ریونیو افسران کو مجسٹریسی کے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

مجسٹریتی اختیارات مختیار کار، اسسٹنٹ کمشنرز تادیبی کارروائی کرسکیں گے، ریونیو افسران کو مجسٹریسی اختیارات کا معاملہ کل سندھ کابینہ اجلاس میں زیر غور آئے گا۔

محکمہ داخلہ کی سمری پر سندھ کابینہ مجسٹریسی اختیارات کا فیصلہ کرے گی، خصوصی اختیارات کے تحت ریونیو افسران پر جرمانہ و سزائیں دے سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here