اسرائیل اور بھارت اینٹی پاکستان لابی شروع کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید نے خبردار کردیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور بھارت اینٹی پاکستان لابی شروع کرنا چاہتے ہیں، جو واقعات ہو رہے ہیں وہ سازش کے تحت ہو رہے ہیں۔

اسرائیل، بھارت اور اینٹی پاکستان لابی شروع کرنا چاہتی ہے اور پاکستان کیخلاف ان ڈکلیئر ہائبررڈ وارڈ شروع کی جارہی ہے شیخ رشید۔

داسو کا واقعہ جی سی سی میٹنگ سے ایک دن پہلے کیا گیا ، داسو واقعے کی تفتیش مکمل کی ہے ، چینی حکومت مطمئن ہے، چین اور پاکستان میں کےدرمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، غیر ملکی عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط ہو شیخ رشید۔

افغان سفیر کے بیٹی کے اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان سفیر کے بیٹی کا واقعہ افغان کانفرنس سے پہلے کیا گیا، اسلام آباد، راولپنڈی کی 700 گھنٹے کی ویڈیو کو دیکھا ہے، 200 گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچے ہیں، بھرپور کوشش ہے کہ سفارتکار کی بیٹی انویسٹی گیشن کا حصہ بنے۔

افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی،کھڈا مارکیٹ گئیں ،پھر پنڈی آئیں ، راولپنڈی سے وہ دامن کوہ گئیں ،اس عرصےمیں انٹرنیٹ استعمال کرتی رہیں، انھوں نے فون دیا تو سب کچھ صاف کرکے دیا وہ سائبر کرائم سے پڑھی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے اپنی تحقیقات مکمل کی ہیں، اغوا کا کوئی واقعہ نہیں پھر بھی حکومتی ہدایت پر ایف آئی آردرج کی گئی، امید ہےافغان سفیر کی بیٹی بہت جلد تحقیقات کا حصہ ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہوں گی، چاروں ٹیکسی ڈرائیورز صاف ریکارڈ رکھتے ہیں،عید کے بعد تمام ڈپلومیٹک ایریاز کو خاص زون بنانے لگے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک دنیا کا ابھرتا ہوا لیڈر ہے، 50 لیڈروں میں وہ فون بھی عمران خان کا ہیک کررہے تھے،عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا، جس ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتے تھے وہ بحرانوں سے نکل رہا ہے۔

افغانستان کے حالات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات افغانستان کا معاملہ ہے ، جو افغانستان کی قوم فیصلہ کرے گی وہ پاکستان قوم کا فیصلہ ہے ، پاک افواج اور سول ادارے ہرقسم کے حالات کیلئے تیار ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاؤن کا واقعہ ایف اے ٹی ایف سے ایک دن پہلے کیا گیا، جوواقعات ہو رہے ہیں وہ سازش کے تحت ہو رہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مریم نواز الیکشن مہم نوازشریف کوواپس لانے کیلئے نہیں کررہی ، مریم نواز انتخابی مہم عمران خان کیخلاف کررہی ہیں، آزادکشمیر میں پی ٹی آئی جیتنے جاری رہی ہے ، مریم نواز نے کہا ہارنے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دے گی، 25 جولائی کو پی ٹی آئی اور بلے کی جیت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ، طالبان سے متعلق دفترخارجہ بہتر بیان دے سکتا ہے، افغانستان کیساتھ 2700 کلومیٹر بارڈر پر 90 فیصد فینسنگ ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here