بیماری کے باعث لندن میں موجود سابق وزیراعظم کے لئے بری خبر ہے کہ وزیر داخلہ نے 16 فروری کو ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے جو کہا تھا وہ بات پوری ہوئی ہے، پی پی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، اسکا مطلب ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سارے چور کیوں اکٹھے ہوتے ہیں، انکے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلتے ہیں یہ برداشت نہیں کرتے، سارے پیسے جب ایکسپوز ہوتے ہیں تو کہتے ہیں انتقام لیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے اعلان کیا کہ سولہ فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کے تھریٹ ہیں، اس کی روک تھام کے لئے اسلام آباد میں ایگل اسکواڈ چلانے جا رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جلد تین ناکے بھی ختم کردینگے۔

اپوزیشن سے مذاکرات کے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے سب کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، چوروں کے لئے بھی، شیخ رشید نے آئندہ جمعے کو اہم پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے بتایا کہ اسلام آباد ایف تھرٹین کی 30 مارچ کواوپننگ ہوگی، یہ اسکیم کم آمدنی والے لوگوں کے لئے ہوگی۔

سی ڈی اے ملازمین کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کےکنٹریکٹ ملازمین کوفوری مستقل کردیا گیا ہے جبکہ تمام ملکوں کے ویزے یکم جنوری سے آن لائن ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here