سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا

 سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد زاہد الدین مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کا رہائشی زاہد الدین ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا، زاہد الدین ٹارگٹ کلنگ، فورسز پر حملوں، بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی مارا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اشرف اللہ ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں ملوث تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here