اسٹیٹ بینک نے بھارتی ایپ زی فائیو کی ادائیگیوں پر پابندی لگادی

0
7

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھارتی ایپ زی فائیو کی ادائیگوں پر پابندی لگادی جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کابینہ ڈویژن کے خط پر سرکلر جاری کردیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زی فائیو کے لیے ہر قسم کی ادائیگی پر تمام بینکس فوری پابندی لگائیں۔ مراسلے کے مطابق بھارت زی فائیو کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں سرگرم ہے۔

تمام بینکس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زی فائیو کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں کو روک کر 13 نومبر تک تمام تفصیلات سے اسٹیٹ بینک کو آگاہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here