ساہیوال: پولیس اہلکار کا خواتین اور بزرگ شہری پر بدترین تشدد

پنجاب کے شہر ساہیوال میں پولیس اہلکار نے خواتین اور بزرگوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ساہیوال میں پولیس گردی کا واقعہ پیش آیا، لڑائی ختم کروانے کے لیے بلوائے گئے پولیس اہلکار نے خواتین اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ساہیوال کے نواحی علاقے 64 والی پلی کے قریب سرسبز درختوں کی کٹائی پر 2 فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

علاقہ مکینوں کی فون کال کے بعد تھانہ نور شاہ کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لڑائی ختم کروانے کی بجائے فریقین کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا۔

تھانہ نور شاہ کا کانسٹیبل عامر شہزاد نے سرکاری پستول، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف رپورٹ بیج دی گئی ہے، کانسٹیبل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here