کراچی، جھاڑیوں سے راکٹ لانچر برآمد

0
141

شہر قائد کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں واقع کچے کے علاقے کی جھاڑیوں سے راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں۔

نمائندہ نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں واقع سعدی ٹاؤن  کے علاقے مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا تو کچے کے علاقے میں موجود جھاڑیوں سے چار راکٹ لانچر برآمد ہوئے۔

راکٹ لانچر برآمد ہونے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی  اور علاقے کو گھیرے میں لیا، بعد ازاں  پولیس اور رینجرز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا۔

رینجرز حکام کو شبہ ہے کہ یہ آر وی جی سیون راکٹ لانچر زیادہ پرانے نہیں بلکہ نئے ہیں، ممکن ہے دہشت گردی کی نیت سے انہیں چھپایا گیا ہو۔

پولیس حکام نے راکٹ لانچرز کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد طلب کی جنہوں نے آر وی جی سیون کو ناکارہ بنانے کی کوشش بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here