‘ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے اور موت کی سزا’

0
67

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ریپ کے مجرموں کیلئےسخت قوانین بنائےجارہےہیں، ریپ کے مجرموں کو نامرد کیا جائےگا۔

ایک بیان میں وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک میں جنسی مجرموں کونامردبنائےجانےکےقوانین ہیں کیمیکل کیسٹریشن کچھ کیسز میں مخصوص مدت کیلئے یا زندگی بھر کیلئے ہوسکےگی۔

انہوں نے کہا کہ ریپ کےمجرموں کاڈیٹابیس بھی بنانےکافیصلہ کیاگیاہے، ریپ کےمجرموں کا نادرا میں الگ سے ریکارڈ بنایا جائےگا جب کہ 10سے25برس قید کےعلاوہ تاعمرقید اور موت کی سزائیں ہوں گی۔

انہوں‌ نے بتایا کہ پارلیمنٹ کاسیشن نہ ہونےکی وجہ سے سزاؤں سے متعلق آرڈیننس جاری کیاجائےگا۔

فروغ نسیم نےمزید کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت اور اتحادیوں کے پاس نمبر گیم پوری نہیں، نمبرز پورے ہوگئے تو 18ویں ترمیم کی بعض شقیں ختم کردیں گے، 18ویں ترمیم کی بعض شقیں نامناسب ہیں، اتحادیوں کا ماننا ہے بعض شقیں اچھی اور بعض نامناسب ہیں انہیں تبدیل کرنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here