کوئٹہ سی ٹی ڈی

کوئٹہ سی ٹی ڈی

 صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے آپریشن کے دوران 11 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

چند روز قبل کوہار ڈیم لورا لائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا تھا، مقابلے میں سات دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

اس سے قبل دس اگست کومغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here