پی ٹی آئی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کروانے پہنچ گئے

0
36

: کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئے۔

مزار قائد کی تقدس کی ماپالی پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر سمیت دیگر رہنما کیپٹن صفدر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

دونوں رہنما بریگیڈ تھانے میں موجود ہیں، راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ جب تک مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا ہم نہیں جائیں گے، مزار قائد کے تقدس سے متعلق قانون کی شق 6 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

حلیم عادل ، راجہ اظہر نے بریگیڈ  تھانے میں مقدمے کیلئے درخواست دے دی، درخواست میں مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ملزم باغ جناح میں اسٹیج پر موجود ہے پولیس جائے اور اسے گرفتار کرے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ افسران سے بات ہوگئی ہے درخواست دی جائے گی تو مقدمہ درج کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’مادر ملت زندہ باد‘ کے نعرے لگوائے تھے۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز ، صفدر اعوان، نہال ہاشمی اور دیگر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کراچی میں‌ حکومت مخالف جلسہ کررہی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین مریم نواز، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما جلسہ گاہ میں‌ موجود ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here