کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

شہر قائد کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار شیراز کو شہید کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار شیراز ایس ایس یو میں تعینات تھا اور فرنٹیئر کالونی کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار شیراز 2014 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، شہید اہلکار واقعے کے وقت موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 4 خول ملے ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلات طلب کرلیں۔

ادھر کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خود کو سی آئی اے اہلکار ظاہر کرکے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے گروہ میں دو خواتین سمیت دیگر 6 ملزمان بھی شامل ہیں جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here