رومانیہ میں تیارکردہ جہاز پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل

0
10

 رومانیہ میں تیارکردہ جہاز پی این ایس تبوک کو پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا ، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے پاکستانی بحری بیڑے میں نئے جہاز کی شمولیت سے صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جہاز پی این ایس تبوک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی ، تقریب میں پاکستانی حکام اور ڈامن شپ یارڈ انتظامیہ نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس تبوک جدید آلات، ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور متعدد نیول آپریشنز سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتاہے جبکہ ہیلی کاپٹر ،ڈرون لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

،ترجمان کے مطابق وزارت دفاعی پیداوار، ڈامن شپ یارڈ میں 2 جہازوں کی تیاری کامعاہدہ ہے، اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہوچکا ہے۔

پاکستانی بحری بیڑے میں نئے جہاز کی شمولیت سے صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، کمانڈنگ آفیسر نے جہاز کی تیاری پرڈامن شپ یارڈ کے تعاون کی تعریف کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here