وزیراعظم کل فیصل آباد میں لنگر خانے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

0
11

 وزیراعظم عمران خان کل فیصل آباد میں لنگر خانے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور بزنس کمیونٹی سمیت ارکان اسمبلی و پارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

وزیراعظم فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سمیت ٹیکسٹائل مینوفیکچررز ،ایکسپورٹرز سے ملاقاتیں کریں گے اور فیصل آباد کے ارکان اسمبلی و پارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے تربت میں دارالاحساس اور وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کیا تھا ، اس موقع پر کہا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، شعور اور علم انسان کو اللہ دوسری مخلوق سے مختلف کرتا ہے، اللہ نے اتنی طاقت دی انسان جو خواب دیکھتا ہے وہ پورا کرسکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے کمزور طبقے کو اوپر لانے تک کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرتی ، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور سپر پاور بن گیا، چین چاہتا ہے کہ سی پیک سے مغربی علاقے کو ترقی دی جائے۔

انھوں نے چین کی ترقی کے حوالے سے کہا تھا کہ چین کی 2 ہزار ارب ڈالر ٹریڈ ہے پاکستان کی مشکل سے 25 ارب ڈالر ہے، بہترین پالیسیوں کی وجہ سے چین آج دنیا میں معاشی طاقت بن چکا ہے ، چین کے ساتھ بہتر تعلقات ہمارے لئے ترقی کا زینہ بنے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here