وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

0
44

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ایئر چیف مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ساتھ تھے۔

اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں وزیراعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور انہیں داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا تھا کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here