دیامیر بھاشا ڈیم سے پاکستان کو کیا فوائد مل سکیں‌ گے؟

0
12

گلگت ، بلتستان: وزیراعظم عمران خان نے دیامیر بھاشا ڈیم کو ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس کے اہم فوائد بیان کردیے۔

وزیراعظم عمران خان کا دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر واٹر اینڈ پاؤر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین نے وزیراعظم کو منصوبے پر جاری کام سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے بریفنگ اور ڈیم پر جاری کام کے جائزے کے بعد وہاں موجود مزدوروں سے گفتگو کی اور دیامیر بھاشا کے اہم فوائد بیان کیے۔

وزیراعظم عمران کان کا کہنا تھا کہ ’دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے، اس کی تعمیر کے بعد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھ جائے گی جس سے بجلی کی پیداوار بھی کی جائے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’دیامیربھاشا ڈیم منصوبے سے تربیلاڈیم کی کارآمد میعاد میں اضافہ ہوگا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ منصوبےسے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی‘۔

وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر ہونے والے کام اور اس کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’تعمیراتی کام سے اس علاقے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here