ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم

0
30

اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تحفظات دور کریں گے وزیر اعظم عمران خان ۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں امریکہ ایران کشیدگی ،عالمی حالات اور ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تاہم مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیربحث نہیں آیا۔

وفاقی کابینہ نے 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد کی منظوری دے دی جبکہ نئی ایئرلائن ایئرسیال کی لانچنگ کی منظوری دے دی گئی جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

اجلاس میں وزارتوں،اداروں،متعلقہ محکموں کےانتظامی امورپربریفنگ دی گئی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔

کابینہ نے پاک سعودیہ ایئرسروسز کےمعاہدے ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کےڈی جی کی تقرری ، ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈمیں پروڈکشن کنٹرول کےممبرکی تقرری اور پاکستان محتسب کراچی سیکریٹریٹ میں انچارج ممبرکی تقرری کی منظوری دی۔

فاٹا،گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹے کی تقسیم پررپورٹ کابینہ کوپیش کی گئی جبکہ کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر بھی بات چیت ہوئی ، جس پر وزیراعظم نے کہا اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کےتحفظات ختم کرنے کیلئےحکومتی کمیٹی بنائی، حکومتی کمیٹی کا تمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے، اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here