وزیراعظم نے والدین کے تحفظ سے متعلق آرڈیننس لانے کی منظوری دیدی

 وزیراعظم عمران خان نے والدین کے تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی، فروغ نسیم نے وزیراعظم کو والدین کے تحفظ پر قانون کی تجویز پر بریفنگ دی۔

وزیر قانون نے والدین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق تین تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں جس کے بعد وزیراعظم نے والدین کے تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ بنانے کی منظوری دے دی۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی زیر ملکیت گھروں میں رہنے والے والدین کے لیے قانون بنایا جائے، قانون بنایا جائے اولاد والدین کو گھروں سے بے دخل نہ کرسکیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، گھر کے مالک والدین کو شادی کے بعد اولاد کو الگ کرنے کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے والدین کو بیٹا بہو کو 10 دن میں گھر سے الگ کرنے کا حق دیا جائے، والدین کی رقم سے تعمیر اولاد کی ملکیت گھر میں والدین کو رہنے کا حق دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here