پاکستان جس کیلئے بنا تھا،2020 میں وہ عظیم قوم بن کر دکھائیں گے ،وزیراعظم پچاس لاکھ گھربنارہےہیں، جو عام آدمی قسطوں پرخرید سکتا ہے

0
20

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان جس کیلئے بنا تھا 2020 میں وہ عظیم قوم بن کر دکھائیں گے، کوئی بھی کرپشن کرے توکمپلین پورٹل پر شکایت درج کرائیں،ایکشن لینا میرا کام ہے۔

نوشہرہ میں وزیراعظم عمران خان نے ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سب سے پہلےڈرائی پورٹ پرشیخ رشید کو مبارکباد دیتاہوں ، ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ ،روزگار ملےگا اور نوشہرہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

نوشہرہ کےلوگ باشعور ہیں اسلیے پی ٹی آئی کو باربار منتخب کرتے ہیں، 70 سالہ تاریخ میں کبھی ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، دنیا میں ریلوے ٹریک بڑھتے گئے، پاکستان میں جو ریلوے ٹریک انگریز چھوڑ گیا اس سے بھی کم ہوگئے ہیں وزیراعظم ۔

پاکستان میں جو حکومتیں آئیں وہ صرف ایلیٹ کلاس کیلئے تھیں، ریلوے کے حالات بگڑتے گئے اور پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا، ریلوے کی پٹڑیوں، سسٹم کا برا حال ہے، ایسے بھی ریلوے پل ہیں، جو میعاد سے بھی زیادہ وقت سےموجود ہیں عمران خان ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلویز میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی، ماضی کی حکومتوں کے تمام فیصلے چند افراد کے فوائد کیلئے ہوتے تھے، ریلوے اور پی آئی اے کو اب پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

ریلوے مزدور، انجینئرز کو کہتا ہوں حکومت کوئی سفارش نہیں لائے گی، کوئی بھی کرپشن کرے کمپلین پورٹل پرشکایت درج کرائیں ، کرپشن کرنے والے کے خلاف شکایت پر ایکشن لینا میرا کام ہے وزیراعظم ۔

ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گے اور ریلوے کا خسارہ کم کریں گے، اربوں روپے کی سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرایا ہے، قوم کو اگلے ہفتے بتائیں گے قبضہ گروپوں سے کتنا پیسہ بچایا ہے۔

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، عام آدمی کی سواری ریلوے کو اوپر لیکر جائیں گے، ہماری ساری پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے ہیں، احساس پروگرام میں ہم نے 190ارب روپے رکھے ہیں، نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں، ہنر سکھائیں گے اور اسکالرشپز دے رہے ہیں ، صحت کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ علاج کراسکتا ہے۔

۔ 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو عام آدمی قسطوں پر خرید سکتا ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے 40 انڈسٹریاں چلیں گی ، انڈسٹریاں چلیں گی تو روزگار کے مواقع پیداہوں گے ، ملک میں بند ہونے والی انڈسٹریز کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

عوام بنیادی اشیا یوٹیلیٹی اسٹورز سے سستی قیمت پر لے سکتے ہیں، احساس پروگرام سے نچلے طبقے کی ہر طرح سےحفاظت کریں گے، پاکستان جس کیلئے بنا تھا2020 میں وہ عظیم قوم بن کر دکھائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here