پشاور پولیس کی بڑی کامیابی، بچی کو جلانے والا ملزم گرفتار

 خیبرپختونخوا پولیس نے بچی کو جلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ کا ہمسایہ نکلا۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، پولیس نے بڈھ بیر میں بچی کو جلانے کا معمہ حل کرلیا۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ کو جلا کر قتل کرنے والا ملزم کوئی اور نہیں بلکہ مقتولہ کا ہمسایہ ہے، جس کی گرفتار ضلع خیبر سے عمل میں آئی۔

اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے سفاکیت کی انتہا کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل جوائنٹ آپریشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ملزم نے قتل کے شواہد مٹانے کے لیے بچی کی لاش جلا دی تھی۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی لیہ لاپتہ پونے کے اگلے روز گاؤں کے قریبی قبرستان سے سوختہ حالت میں برآمد ہوئی تھی جبکہ جلائے جانے سے قبل لاش پر گولیاں بھی برسائی گئیں تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here