پشاور ایئر پورٹ سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

 اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے اسلحے کے مختلف پرزہ جات برآمد کرلیے، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو حراست میں لیا ہے۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے اسلحے کے مختلف پرزہ جات برآمد ہوئے۔

اے ایس ایف کے مطابق مذکورہ مسافر نجی ایئرلائن کی پروازسے جدہ جارہا تھا، مسافر کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here