Pakistan’s Taufeeq Umar falls victim to COVID-19

0
16

پاکستان کے سابق اوپنر توفیق عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ کورونا کا شکار ہونے والے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔

علامات ظاہر ہونے پر سابق اوپنر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، وبا کی تشخیص ہونے پر توفیق عمر نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

توفیق عمر نے آئیسولیشن اختیار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو سب سے الگ کر لیا ہے، ٹیسٹ کرکٹر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین پاکستان کے وہ واحد انٹرنیشنل کرکٹر ہیں جو کورونا کا شکار ہوئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہلک وبا کی خاطر تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے پلیئرز کو گھروں میں رہنے اور پریکٹیس جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

توفیق عمر نے 44 ٹیسٹ، 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہ کافی عرصے تک ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here