پاکستان کی عالمی سطح پرایک اوربڑی سفارتی کامیابی

جنیوا میں پاکستان کےمستقل مندوب خلیل ہاشمی کو روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے سالانہ اجلاس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عالمی سطح پرایک اوربڑی سفارتی کامیابی سامنے آئی ہے، پاکستان کو روایتی ہتھیاروں کےکنونشن کےسالانہ اجلاس کی چیرمین شپ مل گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ روایتی ہتھیاروں کاکنونشن تجدیداسلحہ فریم ورک کااہم جزوہے، کنونشن متعددروایتی ہتھیاروں پرپابندی سےمتعلق ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کنونشن متعددمہلک ہتھیاروں کی روک تھام پرمبنی ہے جب کہ کنونشن 5 پروٹو کولزسمیت انسانیت کوخطرات میں توازن فراہم کرتاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رکن ممالک کاکنونشن کےحقیقی اطلاق کیلئے سالانہ اجلاس ہوتاہے جس میں خطرات سےنمٹنےکیلئےاضافی پروٹوکولزمرتب کیےجاتےہیں، رواں سال کے اجلاس میں ہتھیاروں اورکنونشن کی مالیاتی موذوئیت کاجائزہ لیا جائےگا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا متفقہ طور پرانتخاب عالمی برادری کا اظہار اعتماد ہے، پاکستان کا انتخاب بذریعہ تجدید اسلحہ عالمی سلامتی کیلئے خدمات کا مظہر ہے، پاکستان کا منتخب ہونا اور مضبوط کثیرالجہتی سفارتکاری کا ثبوت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here