پاکستان کا بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ

 پاکستان نے بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، کروز میزائل 450 کلومیٹرتک زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا ، بابر کروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کےذریعے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابر کروز میزائل 450 کلومیٹر تک زمین، سمندر میں ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر چئیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر سمیت کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی اور دیگراعلیٰ حکام موجود تھے۔

چیئرمین نیسکام نے مسلح افواج کےتربیتی، آپریشنل تیاریوں کے معیار اور ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ کوسراہا جبکہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ملکی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی میں کردار کو سراہا۔

صدرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور سروسزچیفس نےکامیاب تجربے پر جوانوں کو مبارکباد دی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، غزنوی میزائل زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز کے تحت کیاگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here