ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

0
38

پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا اور کہا شہری آبادی کونشانہ بنانا قابل مذمت اورعالمی قوانین کے خلاف ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور شادی کی تقریب پر گولہ باری پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔

دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، شہری آبادی کونشانہ بنانا قابل مذمت اورعالمی قوانین کےخلاف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایسے واقعات کے باعث مقبوضہ کشمیر سے توجہ نہیں ہٹ سکتا، رواں سال بھارت نے 2820 بارجنگ بندی کےمعاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 26 شہری شہید اور 245 زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ 22 نومبر کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیاں کی گئیں، بھارتی فائرنگ سے 11 شہری شدید زخمی ہوئے، بھارت 2003 کےجنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

یاد رہے بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 11 شہریوں کو زخمی کردیا تھا ، جس میں 6 خواتین، 4 بچے شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here