پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے

0
19

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔

ایک بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ بعض عرب ممالک نےخارجی و داخلی مجبوریوں پر اسرائیل کو تسلیم کیا مگر پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پالیسی اور مفادات کو دیکھنا ہے ہمیں جوہری و عسکری طاقت کو پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

منیراکرم کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کےاقدام سے کشمیر پر ان کی حمایت کمزور پڑ سکتی ہے، فلسطینی حق خودارادیت کی حمایت کےاصولی مؤقف سےانحراف نہیں کرسکتے، قیام پاکستان کے بعد سے دنیا کی خود ارادیت کی حمایت بنیادی اصول رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here