پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کےالزامات کومسترد کر دیا

0
146

پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کا بیان مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی اخبار کو دیے جانے والا بھارتی وزیر خارجہ کا انٹرویو پروپیگنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کےفرانسیسی اخبار کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پرآنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا کومقبوضہ کشمیر کےحالات کیوں نظرنہیں آتے ؟؟؟

بھارت جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانےمیں ناکام رہا، بھارت ان ہتھکنڈوں سے کشمیر پر دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان مخالف بی جے پی حکومت کی مہم کا حصہ ہے، دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا گیا کمانڈر کلبھوشن بھارت کا اصل چہرہ ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں پرمظالم جاری ہیں اور بھارتی حکومت انتہا پسند آرایس ایس کے ایجنڈے پرچل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here