پاکستان نے ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘کا کامیاب تجربہ کرلیا ، فتح ون دشمن کےٹھکانوں کودورتک نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘کا کامیاب تجربہ کرلیا ، فتح ون 140 کلومیٹر تک روایتی ہتھیار لے جانے اور دشمن کےٹھکانوں کودورتک نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور جوانوں کو کومبارکباد دی۔

یاد رہے فرروی 2020 پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا تھا، رعد 2 زمین اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here