پاکستان آرمی نے ایک اور عالمی فوجی مقابلہ جیت لیا 14 اکتوبر ، 2020

0
22

پاک فوج نے بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی نے مسلسل تیسرے سال مقابلے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان آرمی نے مسلسل تیسری بار برطانیہ میں ہونے والا عالمی فوجی مقابلہ جیت کر دنیا بھر میں اپنا سکہ ایک بار پھر منوا لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان نے تیسری بار برطانیہ میں منعقدہ پیس اسٹکنگ مقابلے جیت لیے ، رائل ملٹری اکیڈمی میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان آرمی نے مسلسل تیسرے سال کامیابی حاصل کی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے ان مقابلوں میں پاک فوج کی نمائندگی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں انتہائی اہم خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایسی فوج کا حصہ بننے جارہے ہیں، جو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے لئے جانی جاتی ہے، آپ نے اپنے آپ کو عظیم، مقدس، انتہائی چیلنجنگ پروفیشن کیلئے اہل ثابت کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کوشکست دی ، فروری 2019 میں اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہزیمت سے دو چار کیا، پاکستان آرمی ہماری قابل فخر قوم کی خوبصورت اور حقیقی عکاس ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ قوم کا افواج پراعتماد، مضبوط رشتہ ان بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے، وہ قربانیاں جو ہمارے غازیوں اورشہیدوں نے اپنے لہو سے رقم کیں، آپ پرلازم ہے اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے جائیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ وہ دشمن جو تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے مایوسی سے ہماری کامیابیاں دیکھ رہے ہیں، ہمارے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعد دل شکستہ ہیں ، دشمن کی مایوسی میں پاکستان کو 24 گھنٹے ہائبرڈوار کا سامنا ہے، اس ہائبرڈوار کا ہدف عوام ہیں اور میدانِ جنگ انسانی ذہن ہیں، ہرسطح پر قومی قیادت ہائبرڈوارکا ہدف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here