پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، ، ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گرا ، حادثے میں پائلٹ طیارے سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زمین پرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل مارچ میں اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here