اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی، اب 4 سال انتظارکرے، وزیراعظم

0
23

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نےاپوزیشن کےاحتجاج کومستردکردیا ہے، اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی، اب 4 سال انتظارکرے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اورپارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم نے معیشت میں حاصل کامیابیوں پربریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پرترجمانوں کوبریف کیا جب کہ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کر رہی ہے، ہم نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نےمنی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا جب کہ تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔

اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خفگی مٹانے کیلئے اے پی سی اور احتجاج کررہی ہے، عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کو مستردکردیا، اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی ہے اب 4 سال انتظارکرے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو عوام کے سامنے تمام حقائق رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کل اسد عمر اور فرخ حبیب پریس کانفرنس کریں گے اور فارن فنڈنگ کیس کےقانونی پہلوؤں سےعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here