جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے، 7 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی سے متعلق آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں 25 سال کے سپاہی ضیا اکرم اور 20 سال کے مصور خان شامل ہیں۔ پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہوتے ہوئے ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here