مادر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

0
16

 آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور مادروطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، اجلاس میں خطے اور ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بھی اجلاس میں زیرغور آیا، اس دوران مشرق وسطیٰ کی صورت حال بالخصوص امریکا ایران تنازعے پر بات چیت ہوئی، بھارت کا غیرذمہ دارانہ بیان خطے کے امن واستحکام پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی اور مادروطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف سے امریکی سیکریٹری دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here